بنوں؛ پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 29 نومبر 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بنوں میں فورسز پرافغان شہری کا خودکش حملہ، 2 شہری شہید،3 فوجیوں سمیت 10 زخمی

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے اشرف خان نامی پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا، جو منڈان روڈ پر پولیو ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا۔ اہل کار پر فائرنگ کے بعد موٹر سوار نامعلوم ملزمان فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا آپریشن شروع کردیا   اور پولیس اہل کار کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کردی۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان؛ آئل اینڈ گیس کمپنی کے دفتر پر حملہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران پولیس پر یہ چوتھا حملہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔