کراچی صنعتی صارفین کیلیے بجلی تین روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

صنعتی صارفین سے سبسڈی کی مد میں رقم واپس لی جائے گی اور اس پر عمل درآمد دو ماہ میں ہوگا، نیپرا


ویب ڈیسک November 29, 2023
(فوٹو: فائل)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صنعتی صارفین کے لیے تین روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے صنعتی صارفین سے ریکوری سے متعلق نظر ثانی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے بعد کے الیکڑک کو صنعتی صارفین سے 3 روپے فی یونٹ رقم 2 ماہ میں ریکور کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

یہ پڑھیں : بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ

 

نیپرا کے مطابق صنعتی صارفین سے سبسڈی کی مد میں رقم واپس لی جائے گی اور اس پر عمل درآمد دو ماہ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی

 

نیپرا نے پاور ڈویژن کے اعتراض کے بعد نظرثانی فیصلہ جاری کیا جسے منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں