کراچی؛ ڈاکوؤں نے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کو لوٹ لیا

ویب ڈیسک  جمعرات 30 نومبر 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: شہر قائد  میں پولیس اسٹریٹ کرائمز پر  قابو پانے میں ناکام ہوگئی، ڈاکوؤں  نے  پاکستان  ہاکی فیڈیرشن  کے سیکریٹری حیدر حسین کو لوٹ لیا۔

ایکسپریس نیوز  کے مطابق تمام تر حکومتی دعوؤں کے باوجود کراچی میں اسٹریٹ کرائمز  میں کمی نہیں آسکی۔ تازہ واردات میں  سیکریٹری پاکستان  ہاکی فیڈریشن حیدرحسین ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئے۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جوہر آباد تھانے کی حدود سے لوٹا گیا، ڈاکو ان سے موبائل فون چھین کر با آسانی فرار ہوگئے۔

حیدرحسین نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو تھے جنہوں نے اسلحہ دکھا کر مجھ سے موبائل  فون لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ جان کا صدقہ تھا چلا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔