سائفر کیس خصوصی عدالت کا ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کرنیکا عندیہ

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری


ویب ڈیسک December 01, 2023
(فوٹو: فائل)

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کا ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کا ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

حکمنامے کے مطابق کیس کی مزید سماعت دو دسمبر کو صبح نو بجے جیل میں ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے آئی جی اور احساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں جیل ٹرائل کا حکم دیا تھا۔

چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ وزارت قانون نے 29 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کا 30 نومبر کو خط عدالت کو موصول ہوا اور اب 28 نومبر کے حکم کے مطابق سائفر کیس میں جیل ٹرائل ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں