سلیکشن کمیٹی میں ’’فکسرز‘‘ کو شامل کرنے پر مداح بورڈ پر برس پڑے

سزا یافتہ پلئیر کو سلیکشن کمیٹی میں بطور معاون شامل کرنا شرم کی بات ہے، صارفین


ویب ڈیسک December 01, 2023
سزا یافتہ پلئیر کو سلیکشن کمیٹی میں بطور معاون شامل کرنا شرم کی بات ہے، صارفین (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے پر مداحوں نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صارفین نے لکھا کہ تاریخی اسپاٹ فکسنگ میں مجرم قرار پانے والے پلئیر کو سلیکشن کمیٹی میں بطور معاون شامل کرنا شرم کی بات ہے۔

سعد نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وہاب ریاض کے ہمراہ سلمان بٹ کو بطور انکے معاون شامل کرنے پر کیا حفیظ نے اپنی سوچ تبدیل کرلی ہے، سابق کرکٹر نے ہمیشہ سے موقف اپنایا کہ وہ فکسرز کے ساتھ ٹیم میں نہیں کھیلیں گے تاہم اب کیا وہ یہ کرنے کو تیار ہیں! منافقت، اقتدار/پیسے کا لالچ؟۔

مزید پڑھیں: ''سیریز کیلئے آسٹریلیا جارہے ہیں یا ہنی مون کیلئے! مداحوں کا سوال''

ایک صارف نے لکھا کہ بورڈ فکسرز کو کیا دوبارہ سرگرم کرنے کی کوشش کررہا ہے، جس نے باقاعدہ سزا بھگتی۔

مزید پڑھیں: کامران، سلمان اور راؤ افتخار چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ مقرر

حسن نامی صارف نے لکھا کہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا فکسنگ اسکینڈل سلمان بٹ نے ترتیب دیا، وہاب ریاض بکی سے کیش سے بھرا بیگ لیتے ہوئے نظر آئے، بدنام زمانہ سڈنی ٹیسٹ میچ کے بعد کامران اکمل سے پوچھ گچھ کی گئی۔ کیا اب یہ سب پاکستان کی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔













تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں