انٹرا پارٹی الیکشن؛ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

ویب ڈیسک  جمعـء 1 دسمبر 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہ رنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

بیرسٹر گوہر خان کے پارٹی چیئرمین کے طور پر تجویز کنندہ احمد اویس ہیں جب کہ رؤف حسن تائید کنندہ ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر سردار مصروف خان نے بیرسٹر گوہر کے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، جو کہ سپریم کورٹ کے وکیل ہیں۔ انکا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے۔ بیرسٹر گوہر نے برطانیہ کی والورہیپمٹن یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور امریکہ کے واشنگٹن سول آف لاء سے ایل ایل ایم کیا۔

مزید پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی

بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے ہیں اور تاحیات رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔