پاکستانی فلموں ’کملی‘ اور ’ان فلیمز‘ کو نئے عالمی اعزازات مل گئے

سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ نے منسک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز حاصل کیے ہیں


ویب ڈیسک December 01, 2023
فوٹو : فائل

پاکستانی سینما کیلئے 2023 کا سال عالمی سطح پر اپنی شناخت پیدا کرنے کا سال رہا اور متعدد پاکستانی فلموں کو مختلف عالمی ایوارڈ اور اعزازات سے نوازا گیا۔

ایوارڈ اور اعزازات کی یہ دوڑ ختم نہیں ہوئی اور اب پاکستانی فلمساز ضرار خان کی فلم 'ان فلیمز' اور سرمد کھوسٹ کی فلم 'کملی' نے مزید کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

ضرار خان نے انسٹاگرام پر مداحوں کو مسرت بھری خبر دی کہ ان کی فلم 'ان فلیمز' نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول مین ہیم ہیڈل برگ میں 'انٹرنیشنل نیو کمر' کا ایوارڈ جیتا ہے۔

aaaa

فلم ڈائریکٹر نے پوسٹ کے ساتھ فلم کے متعلق فیسٹیول کی جیوری کا بیان بھی لگایا جس میں 'ان فلیمز' کی تعریف کی گئی ہے۔

دوسری طرف سرمد کھوسٹ کی فلم 'کملی' نے منسک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

ssssss

اداکارہ صبا قمر کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ، سرمد کھوسٹ کو بہترین ڈائریکٹر جبکہ فلم کو ویوورز چوائس کا ایوارڈ ملا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں