واٹس ایپ نے سیکرٹ کوڈ فیچر متعارف کرا دیا

فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی حساس گفتگو کو پوشیدہ رکھ سکیں گے


ویب ڈیسک December 02, 2023

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو اپنی گفتگو خفیہ رکھنے کے لیے نیا سیکریٹ کوڈ فیچر متعارف کرا دیا۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی حساس گفتگو کو مخصوص پاسورڈ کی مدد سے پوشیدہ رکھ سکیں گے۔

اس فیچر کو صارفین کے لیے پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اضافی حفاظتی جہت قرار دیا گیا ہے جس کے سبب کسی اجنبی کا واٹس ایپ میں گھس کر چیٹس پڑھنا مشکل ہوجائے گا۔

(تصویر: واٹس ایپ بلاگ) (تصویر: واٹس ایپ بلاگ)

سیکریٹ کوڈ، چیٹ لاک نامی ایک اور فیچر پر مبنی ہے جس کا اعلان واٹس ایپ نے مئی میں کیا تھا۔ اس فیچر میں چیٹس ایک علیحدہ فولڈر میں چلی جاتی ہیں اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے صارف کو ڈیوائس کے پاسورڈ یا بائیو میٹرک کی ضرورت ہوتی ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق ہر چیٹ کے لیے ایک منفرد پاسورڈ (جو فون ان لاک کرنے کے پاسورڈ سے ہٹ کر ہو) رکھنے کا مقصد صارفین کو پرائیوسی کی ایک اضافی جہت کا فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ صارفین کے پاس لاک کی گئی چیٹس کو فہرست سے چھپانے کا آپشن ہوگا، جس کو وہ بعد میں سرچ بار میں صرف پاسورڈ لکھ کر ہی ڈھونڈ سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں