خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 51 خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف

30 خواتین دہشت گردی ،13 اغوا، 3 ٹارگٹ کلنگ، دو بھتہ خوری اور تین دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہیں،سی ٹی ڈی رپورٹ


ویب ڈیسک December 01, 2023
(فوٹو : فائل)

انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 9 سالوں کے دوران 51 خواتین دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہیں۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 2014 سے لے کر اب تک 51 خواتين دہشت گردی میں ملوث پائی گئی ہے، جن میں سے فہرست میں 30 خواتین دہشت گردی ،13 اغوا اور 3 ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہی ہیں۔

فہرست میں بتایا گیا ہے کہ 2 خواتين بھتہ خوری جبکہ تین دہشت گردوں کی مالی معاونت میں بھی ملوث پائی گئیں ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور میں 2 خواتین دہشت گردی، 2 اغوا اور بھتہ خوری میں کے مقدمات میں مطلوب ہیں اور مذکورہ خواتین ملزمان کی گرفتاری میں اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں