چیف جسٹس جانبداری نہیں کرینگے سپریم کورٹ کا عمران خان کے خط پر اعلامیہ

اللہ کے فضل سے اور اپنے حلف کے مطابق جسٹس فائز فرائض کی انجام دہی کرتے رہیں گے، سیکرٹری چیف جسٹس


ویب ڈیسک December 02, 2023
اللہ کے فضل سے اور اپنے حلف کے مطابق جسٹس فائز فرائض کی انجام دہی کرتے رہیں گے، سیکرٹری چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خط پر اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے، سب لوگ یقین رکھیں کہ ان پر نہ دباؤ ڈالا جاسکتا ہے نہ ہی وہ جانبداری کرینگے، چیف جسٹس اللہ کے فضل سے اور اپنے حلف کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتے رہے گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط، بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ

چیف جسٹس کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد مشتاق کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یکم دسمبر کو سات صفحات کی درخواست موصول ہوئی، لیکن دستاویز تیار کرنے والے وکیل کا نام اور رابطہ کی تفصیلات نہیں دی گئی۔ لفافے کے مطابق دستاویز انتظار حسین پنجھوتہ نے کوریئر کی تھی۔

اعلامیے کے مطابق دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی گئی ہے، جس کی اچھی نمائندگی وکلاء کرتے رہے ہیں۔ پچھلوں دنوں بھی سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلاء فوجی عدالتوں اور انتخابات کیس کو تکمیل تک لے گئے، یہ امر حیران کن ہے کہ سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلے ہی دستاویز کیسے میڈیا کو جاری کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں