دکی: ملزمان کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو لیویز اہلکار شہید

ویب ڈیسک  اتوار 3 دسمبر 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

دکی: لونی کے علاقے کلی مرجانزئی میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں لیویز فورس کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لیویز فورس نے اشتہاری ملزم امان اللہ مرجانزئی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں میں قاسم اور عبیداللہ شامل ہیں جن کی لاشیں سول اسپتال دکی منتقل کر دی گئی ہیں۔

بعد ازاں، دو لیویز اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزمان کے خلاف کوہلو لیویز فورس نے آپریشن کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رسالدار میجر شیر محمد کی سربراہی میں لیویز فورس کوہلو نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔