حزب اللہ نے حملے بند نہ کیے تو غزہ کیطرح لبنان کو بھی تباہ کردیں گے اسرائیل

حزب اللہ اسرائیلی سرزمین اور فوج پر حملے بند کرے، نیتن یاہو


ویب ڈیسک December 03, 2023
حزب اللہ اسرائیلی سرزمین اور فوج پر حملے بند کرے، نیتن یاہو ، فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اگر حزب اللہ نے ہماری فوج اور سرزمین پر حملے جاری رکھے تو غزہ کی طرح لبنان کو بھی تباہ کر دیں گے۔

ٹائمز آف اسرائیل کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ اور لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے اپنے عزائم اور پالیسیاں بیان کیں۔

اپنے آئندہ اہداف کو بیان کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیلی فوج اور ریاست پر حملے بند کرے۔ اگر حملے جاری رکھے گئے تو صرف غزہ تک نہیں رکیں گے بلکہ لبنان کو بھی تباہ کریں گے۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل کا حماس کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ؛ 2 روز میں شہادتیں 300 ہوگئیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے حملوں کا سامنا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ ہم ان کے مراکز کو نشانہ بناکر اسلحہ و باردو کا ذخیرہ تباہ کر رہے ہیں اور جنگجوؤں کو سرحد سے دور دھکیل رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں