جی ٹی اے گیم کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک  منگل 5 دسمبر 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

 نیویارک: تمام گیمز میں سب سے زیادہ متوقع گیم جی ٹی اے 6 بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔

بی بی سی کے مطابق Rockstar Games نے اعلان کیا ہے کہ گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 کے ٹریلر کی نقاب کشائی آج 5 دسمبر کو کی جائے گی۔ تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ گیم اصل میں کب ریلیز ہوگا۔

GARHvUFWwAAVF9N

جی ٹی گیم سیریز کے مداح بہت پرجوش ہیں اور X پر Rockstar کی جانب سے گیم کے ٹریلر کے اعلان کے صرف دو گھنٹے کے اندر ہی پوسٹ کو 26 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ راک اسٹار گیمز کو گرینڈ تھیفٹ آٹو 5 کو جاری کیے ہوئے 10 سال ہوچکے ہیں جو Minecraft کے بعد اب تک کا دوسرا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ویڈیو گیم ہے جس کی 185 ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔