کرن اشفاق نے دوسری شادی کی تصدیق کردی، ویڈیوز وائرل

ویب ڈیسک  پير 4 دسمبر 2023
فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

 لاہور: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ کرن اشفاق نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دوسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے دوسرے نکاح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جہاں اُن کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر سب سے پہلے انسٹاگرام کے معروف بلاگر پیج عرفانستان کی جانب سے دی گئی تھی لیکن اب اداکارہ نے خود بھی اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن اور اُن کے شوہر حمزہ نے نکاح کے لیے سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔

کرن اشفاق نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصویر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے گلابی کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے دولہا میاں سیاہ قمیض شلوار میں نظر آئے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

A post shared by Sahar Naseem Awan (@saharanas1)

تصویر میں اس جوڑی کے ہاتھوں اور چہروں پر ہلدی لگی ہوئی ہے جبکہ دونوں کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کرن اشفاق کے نکاح کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے والد بھی موجود ہیں جبکہ نکاح کے وقت کرن آبدیدہ ہورہی ہیں۔

دوسری جانب کرن اشفاق کی دوسری شادی کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے اُنہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی؟

واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اِن دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے۔

سال 2022، اکتوبر میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔