لاہور ہائیکورٹ کا پانی ضائع کرنے والے گھروں پر 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم

پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے کمرشل صارفین پر بیس ہزار روپے جرمانہ کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ


ویب ڈیسک December 04, 2023
(فوٹو : فائل)

لاہور ہائی کورٹ نے پانی ضائع پر گھریلو صارفین پر دس ہزار روپے جرمانہ اور کمرشل صارفین پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسموگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پانی ضائع کرنے والے گھریلو صارفین پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے اسی طرح پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے کمرشل صارفین پر بیس ہزار روپے جرمانہ کیا جائے۔

کیفے سیل کرنے کے معاملے پر ممبر ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ رات دس بجے کے بعد عدالتی حکم پر جوہر ٹاؤن میں 36 کیفے سیل کیے گئے لیکن کیفے مالکان نے ہائی کورٹ سے ہی انہیں ڈی سیل کروانے کا حکم لیا۔

جسٹس شاہد کریم نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ مصنوعی بارش کا کیا بنا کب برسا رہے ہیں؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پلاننگ جاری ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ میں عوامی پیسہ خرچ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، آپ اسموگ کے تدراک کے لیے اقدامات کرلیں وہی بہت ہیں، اس شہر کو پتا نہیں کیا بنانا چاہتے ہیں حتیٰ کہ اسموگ کے سیزن میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

کمشنر لاہور کے وکیل نے کہا کہ ہم نے رات کے وقت ترقیاتی منصوبوں پر کام کروانے کا نوٹی فکیشن جاری کررکھا ہے۔

عدالت نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر کارروائی آٹھ دسمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں