پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز جیت لی

فاطمہ ثنا کی شاندار بالنگ اور عالیہ ریاض نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا


ویب ڈیسک December 05, 2023
فاطمہ ثنا کی شاندار بالنگ اور عالیہ ریاض نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا (فوٹو: پی سی بی)

نیوزی لینڈ ویمنز کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ ٹی20 سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔

ڈونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پاکستان ویمنز کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر137 رنز اسکور کیے جو نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ویمنز کا سب سے بڑا اسکور تھا۔

پاکستان ویمنز کی اننگز میں منیبہ علی نے 28 گیندوں پر35 رنز اسکور کیے جس میں چھ چوکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم نے تاریخی کامیابی سمیٹ لی، کیویز کیخلاف پہلی جیت

ایک موقع پر اس کی چار وکٹیں 86 رنز پر گرچکی تھیں، پہلے میچ کی ٹاپ اسکورر شوال ذوالفقار 7، بسمہ معروف 21 اور کپتان ندا ڈار 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

عالیہ ریاض نے 22گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے32 رنز ناٹ آؤٹ کی اہم اننگز کھیلی جس کی وجہ سے مہمان ٹیم 137 کے اسکور تک پہنچ پائی۔

ہدف کے تعاقب میں کیوی ویمنز ٹیم 7 وکٹوں پر127 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔

فاطمہ ثنا نے 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال نے 29 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں