پی ایس ایل9؛ غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی

ویب ڈیسک  منگل 5 دسمبر 2023
نامور انگلش کرکٹرز کی تعداد نمایاں، آسٹریلیا کا کوئی کرکٹر رجسٹریشن میں شامل نہیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نامور انگلش کرکٹرز کی تعداد نمایاں، آسٹریلیا کا کوئی کرکٹر رجسٹریشن میں شامل نہیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی۔

پی ایس ایل 9 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں معروف پلئیرز کے علاوہ 254 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، اس سال آسٹریلیا کے کسی بھی بڑے پلئیر کی جانب سے اپنا رجسٹر نہیں کروایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیرملکی کھلاڑیوں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھا ہے، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 9؛ نسیم شاہ کو کتنے کروڑ روپے ملیں گے؟

فہرست میں کرکٹ کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے تاہم قابل ذکر آسٹریلوی کھلاڑی اس لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

پلاٹینم کیٹیگری میں 20 غیرملکی پلئیرز کو شامل کیا گیا ہے جس میں انگلش کرکٹرز کی تعداد نمایاں ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کھلاڑیوں کو توڑنے کیلئے رشوت کا انکشاف

ایلکس ہیلز، مجیب الرحمان، شکیب الحسن، ٹام کوہلر کیڈمور، رحمان اللہ گرباز، ڈیوڈ ویز، سکندر رضا، کولن منرو، جیمز ونس، رسی وان ڈیر ڈوسن اور حضرت اللہ زازئی جیسے نامور کھلاڑی پہلے ہی پی ایس ایل کے لیے سائن کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کا آفیشل ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔