غیرشرعی نکاح کیس عمران خان کیخلاف خاورمانیکا کے گھریلو ملازم کا بیان قلمبند

عدالت نے کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کرلیے


ویب ڈیسک December 05, 2023
عدالت نے کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کرلیے

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس میں خاورمانیکا کے گھریلو ملازم اور کیس کے گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کرادیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔

خاورمانیکا کے گھریلو ملازم اور کیس کے گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خاور مانیکا اور بشری بی بی کے گھر آتےتھے، اور کمرے میں چلے جاتےتھے، مجھے خاورمانیکا کہتےتھے جا کر انہیں دیکھو، میں کمرے میں جاتاتھا تو وہ مجھے ساتھ نہیں بٹھاتےتھے، بلکہ کہتےتھے کمرے سے باہر چلے جاؤ۔

عدالت نے کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں