ٹک ٹاک وڈیوز بنانے کیلئے ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 5 دسمبر 2023
وسیم خان عرف ساجد اور زاہد مختلف ملبوسات میں وڈیوز بنانے کے لیے ڈکیتیاں و چوریاں کرتے تھے۔

وسیم خان عرف ساجد اور زاہد مختلف ملبوسات میں وڈیوز بنانے کے لیے ڈکیتیاں و چوریاں کرتے تھے۔

 لاہور: پولیس نے ٹک ٹاک پر وڈیوز بنانے کی خاطر ڈکیتیاں و چوریاں کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ارتضی کمیل کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی متحرک چور و ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا ، جن میں وسیم خان عرف ساجد اور زاہد شامل ہیں، جو مختلف ملبوسات میں وڈیوز بنانے کے لیے ڈکیتیاں و چوریاں کرتے تھے۔

فوٹیجز میں ملزمان کواسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوریوں کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔

ملزمان سے ایک لاکھ نقدی، 2 موبائلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی ہنڈا 125 برآمد ہوئی۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔