ڈبل کیبن گاڑی میں غیر قانونی اسلحے کی نمائش کرنے والے تین افراد گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 5 دسمبر 2023
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 2 عدد ایم پی 5 رائفل ، میگزین اور گولیاں برآمد

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 2 عدد ایم پی 5 رائفل ، میگزین اور گولیاں برآمد

 لاہور: پولیس نے ڈبل کیبن گاڑی میں غیر قانونی اسلحے کی نمائش کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر صدر ڈویژن پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

ٹاؤن شپ پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران 3 ملزمان گرفتار کرلیے، جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 2 عدد ایم پی 5 رائفل ، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

گرفتار ملزمان میں احمد سندھو ، محمد جنید اور فرخ شہزاد شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ ملزمان پابندی کے باوجود اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے۔

ایس پی صدر سدرہ خان نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔