خدیجہ شاہ نظربند کیوں ہے لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے وجوہات طلب کرلیں

کابینہ کے فیصلے پر آٹھ ممبران کے دستخط ہونے ہیں، فیصلے کی کاپی اتنی جلدی نہیں ملے گی، سرکاری وکیل کا عدالت میں بیان


ویب ڈیسک December 05, 2023
(فوٹو : فائل)

ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ کو رہائی کے احکامات کے باوجود نظربند کیے جانے پر پنجاب کابینہ سے وجوہات طلب کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ کابینہ نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی برقرار رکھی ہے۔ اس بیان پر عدالت نے کابینہ کی جانب سے خدیجہ شاہ کی نظر بندی برقرار رکھنے کی وجوہات پر کل رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کی جائے۔ اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے پر آٹھ ممبران کے دستخط ہونے ہیں، فیصلے کی کاپی اتنی جلدی نہیں ملے گی۔ بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں