شاہ رخ خان کی کامیڈی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹریلر جاری، سوشل میڈیا پر دھوم

ویب ڈیسک  منگل 5 دسمبر 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کا تفصیلی ٹریلر جاری کردیا گیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ 

اداکار نے ٹریلر کو ’ڈنکی ڈراپ4‘ کے نام سے انسٹاگرام پر جاری کیا جس میں لیجنڈری ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی کھٹی میٹھی دنیا لوگوں کے سامنے آتی ہے۔

’ڈنکی‘ کی کہانی اداکار کی پنجاب کے ایک گاؤں میں داخلے سے شروع ہوتی جہاں چار دوست لندن جانے کیلئے تیار ہیں لیکن انہیں قانونی طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔

راج کمار ہیرانی نے کامیڈی اور جذبات کی آمیزش سے پانچ دوستوں کے لندن کی جانب غیرقانونی سفر کو یادگار تجربہ میں تبدیل کرکے ناظرین کو پیش کیا ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔

فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔