لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج

فیصلے کے مطابق مقدمات میں تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا ذکر نہیں ہے


ویب ڈیسک December 06, 2023
(فوٹو: فائل)

کینٹ کچہری کی عدالت نے لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز احمد اور جوڈیشل مجسٹریٹ رابعہ ریاض نے مختلف مقدمات پر فیصلہ جاری کیا۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کی گئی۔

فیصلے کے مطابق مقدمات میں تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا ذکر نہیں ہے، ایسے شواہد موجود نہیں جس سے ملزمان کو جرم کے ساتھ منسلک کیا جا سکے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف تمام دفعات قابل ضمانت ہیں لہٰذا پولیس کی جانب سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے اور ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، اگر ملزمان کسی اور مقدمہ میں ملوث نہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ ٹریفک پولیس نے 100 کم عمر ڈرائیورز کو گرفتار کر کے مقدمات درج کروائے تھے اور تمام کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کینٹ سرکل کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں