توہین الیکشن کمیشن کیس عمران خان فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے سابق چئیرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کا ٹرائل جیل میں کرنے کی درخواست دی تھی


ویب ڈیسک December 06, 2023
الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ فیصلہ سنایا:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن توہین کیس میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کا ٹرائل جیل میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سابق چئیرمین اور فواد چوہدری کے توہین الیکشن کمیشن ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا جس کے تحت تحریک انصاف کے سابق چئیرمین عمران خان اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہوگا۔

توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ وزارت داخلہ نے عمران خان اور فواد چوہدری کا ٹرائل جیل میں کرنے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو 2 روز میں انتظامات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں