ایکشن تھرلر فلم 'انیمل' میں سیف علی خان کا کردار کیا؟

ویب ڈیسک  بدھ 6 دسمبر 2023
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی ایکشن تھرلر فلم ‘انیمل’ سے متعلق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ فلم کی شوٹنگ  اداکار سیف علی خان کی حویلی میں ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ‘انیمل’ میں وجے سنگھ (رنبیر کپور) کے اہلخانہ یعنی انیل کپور، جس حویلی میں رہائش پذیر تھے وہ سیف علی خان کی ‘پٹودی پیلس’ ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ‘پٹودی پیلس’ کو سیف علی خان کے دادا نواب افتخار علی خان پٹودی نے تعمیر کروایا تھا، بعد میں یہ پیلس سیف علی خان کے والد منصور علی خان کی ملکیت میں آگیا تھا اور پھر ایک ہوٹل کمپنی نے یہ نوابی حویلی خریدی لی تھی۔

sf1

بعدازاں، سیف علی خان نے ہوٹل کمپنی کو رقم دے کر اپنی خاندانی حویلی واپس حاصل کرلی تھی جس کا نام اُنہوں نے اپنے بڑے بیٹے ” ابراہیم کوٹھی” کے نام پر رکھا جبکہ اس وقت اس حویلی میں سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور مقیم ہیں۔

سیف علی خان کی محل نما حویلی میں 150 کمرے ہیں، جن میں بیڈ رومز، ڈریسنگ رومز اور ڈرائینگ رومز سمیت دیگر کمرے شامل ہیں جبکہ حویلی میں ایک شاندار باغ بھی موجود ہے جبکہ حویلی کا فرنیچر بھی نوابی اسٹائل کا ہے۔

مزید پڑھیں: رنیبر کپور نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو مات دیدی

رپورٹ کے مطابق ‘انیمل’ کے علاوہ بھی چند بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ ‘پٹودی پیلس’ میں ہوچکی ہے جن میں منگل پانڈے، ویر زارا، گاندھی: مائے فادر، میرے بردر کی دلہن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور کی ’انیمل‘ نے انڈین باکس آفس پر تہلکہ مچایا ہوا ہے، یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم اب تک 400 کروڑ سے زائد کا بزنس سمیٹ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: فلم ‘انیمل’ نے بوبی دیول کو رُلا دیا، ویڈیو وائرل

’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔