نسیم شاہ فٹ ہوگئے چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی

فاسٹ بولر کل سے باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیں گے، بورڈ


ویب ڈیسک December 06, 2023
فاسٹ بولر کل سے باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیں گے، بورڈ (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کندھے کی تکلیف سے بجات حاصل کرنے کے بعد چھوٹے رن اَپ کے ساتھ بالنگ کا شروع کردی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں نسیم شاہ کا ری ہبلیٹیشن آخری مرحلے کا آغاز کردیا ہے، فاسٹ بولر ڈاکٹر اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ اور فزیو تھراپسٹ کی نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں۔

نسیم شاہ فی الوقت ہلکی ورزش اور جزوی بولنگ پریکٹس کررہے ہیں جبکہ کل سے باقاعدہ بیٹنگ شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ یونائیٹڈ نے 2 کھلاڑیوں کے بدلے گلیڈی ایٹرز سے نسیم شاہ لے لیا

فاسٹ بولر ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔ بعدازاں وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کیلئے 2 ماہ تک برطانیہ میں رہے تھے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ نسیم شاہ کو کتنے کروڑ روپے ملیں گے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کیے اور اس دوران ماہر میڈیکل اسٹاف مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھتا رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں