بھارت میں آنکھوں کے ڈاکٹر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

بھارتی ڈاکٹر نے بیوی بچوں کو پہلے بے ہوش کیا اور پھر سر پر ہتھوڑا مار کر قتل کردیا


ویب ڈیسک December 06, 2023
بھارتی ڈاکٹر نے بیوی بچوں کو پہلے بے ہوش کیا اور پھر سر پر ہتھوڑا مار کر قتل کردیا، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اترپردیش میں ریلوے کالونی سے سرکاری ڈاکٹر، ان کی اہلیہ اور 2 بچوں کی دو دن پرانی لاشیں ملی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر ارون کمار ریلوے میں میڈیکل آفیسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔وہ سرکاری گھر میں ہی رہائش پذیر تھے اور دو دن سے بغیر اطلاع دیے کلینک نہیں آ رہے تھے۔

اس پُراسرار غیر حاضری پر ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر ساتھی ڈاکٹر ارون کے گھر پہنچے تو دروازہ بند تھا اور بار بار گھنٹی بجانے کے باوجود کوئی جواب نہیں آ رہا تھا۔

پولیس کو طلب کیا گیا اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو ڈاکٹر ارون کمار، ان کی اہلیہ ارچنا، 12 سالہ بیٹی ادیوا اور 4 سالہ بیٹا آرو ف مردہ حالت میں پائے گئے۔

جائے وقوعہ سے پولیس کو خون میں لت پت ہتھوڑا اور بے ہوش کرنے والا ایک انجیکشن بھی ملا۔ ڈاکٹر ارون کمار کی کلائی پر چھری کے نشانات تھے اور ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ارون کمار ڈپریشن کے مرض میں مبتلا تھے اور ابتدائی تفتیش میں لگتا ہے کہ پہلے انھوں نے بیوی اور بچوں کو بے ہوشی کے انجیکشن لگائے اور پھر ہتھوڑے سے سر پر وار کر کے قتل کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ بعد ازاں ڈاکٹر ارون کمار نے اپنی کلائی کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے تو چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں