ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

دہشت گرد کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی، جو مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 06, 2023
(فوٹو: فائل)

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا، جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جس کی شناخٹ حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد فورسز کے ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعددکارروائیوں میں سرگرم عمل رہا ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھمکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گرد وں کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں