کم وقت میں کاغذی جہاز تیار کرکے اڑانے کا عالمی ریکارڈ

ڈیوِڈ رش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہوں نے آن کیمرہ کوشش کرنے سے پہلے دو دن تک مشق کی


ویب ڈیسک December 07, 2023
[فائل-فوٹو]

امریکی ریاست آئیڈاہو کے ایک شخص نے کم ترین مدت میں کاغذی ہوائی جہاز کو تہہ کرکے ہوا میں پھینکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

امریکی میڈیا کےمطابق ڈیوِڈ رش نے 6.15 سیکنڈ کی قلیل ترین مدت میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ریکارڈ کیپنگ آرگنائزیشن گنیز ورلڈ نے ٹائٹل ہولڈرز کو 7 سیکنڈ کے پچھلے ریکارڈ کو توڑنے کا ایک چیلنج جاری کیا تھا۔

چینلنج کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوڈ رش نے، جو 250 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حامل ہیں، نے چیلنج کو پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔



رش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہوں نے آن کیمرہ کوشش کرنے سے پہلے دو دن تک مشق کی، لیکن اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد انہیں پتہ چلا کہ ایک اور شخص نے انہیں شکست دے دی۔

تاہم انہوں نے اسی شام کو دوبارہ چیلنج کیا اور اپنا وقت 6.15 سیکنڈ تک کم کرنے میں کامیاب ہوئے جو بالآخرگنیز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے کافی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں