سرفراز اور سعود شکیل تکرار وائرل ویڈیو پر ترجمان کا بیان سامنے آگیا

دونوں کرکٹرز کے درمیان بحث کی خبریں بےبنیاد ہیں، ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم


ویب ڈیسک December 07, 2023
دونوں کرکٹرز کے درمیان بحث کی خبریں بےبنیاد ہیں، ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم (فوٹو: کرک انفو)

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اور سابق کپتان سرفراز احمد کے درمیان کینبرا ٹیسٹ میچ سے قبل تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیان سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے دونوں کرکٹرز کے درمیان کینبرا ٹیسٹ میچ سے قبل تکرار کی ویڈیو وائرل ہونے کہا کہ سرفراز اور سعود مذاق میں بات کر رہے ہیں، دونوں کے بارے میں بحث کی خبریں بے بنیاد ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سرفراز احمد اور سعود شکیل فزیو اور ٹرینر کے بارے میں بات کررہے تھے، دونوں پلئیرز کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔

مزید پڑھیں: سرفراز اور سعود شکیل میں ٹیسٹ میچ سے قبل تکرار کی ویڈیو وائرل

گزشتہ روز سابق کپتان اور سعود شکیل ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سعود سینئیر کرکٹر سے سوال کرتے دیکھائی دے رہے ہیں کہ میں کب تک آپ کے کام آتا رہوں گا؟۔ جس پر سرفراز جواب دیتے ہیں کہ آپ میرے کسی کام کے نہیں ہو، میں نے آپ کو کبھی کچھ کرنے کی ہدایت نہیں کی۔

مزید پڑھیں: مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے

اس سے قبل آسٹریلیا کا سامنا کرنے کیلئے اپنے سفر سے قبل انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے دوران سرفراز نے سعود شکیل کے خلاف ٹائم آؤٹ آؤٹ کی اپیل کی تھی۔ کریز پر پہنچ کر امپائر نے اپنی گھڑی چیک کی اور شکیل کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ اس سے شکیل کے ساتھی ساتھیوں کی طرف سے ایک پرجوش ردعمل دیکھنے کو ملا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں