کرپشن کیس عمران خان کے شریک مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

مرزا شہزاد اکبر، ضیا المصطفیٰ، ذلفی بخاری، فرح گوگی سمیت دیگر کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کی کارروائی شروع


ویب ڈیسک December 07, 2023
(فوٹو: فائل)

190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں عمران خان کے شریک مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں ان کے شریک مفرور ملزمان مرزا شہزاد اکبر، ضیا المصطفیٰ، ذلفی بخاری، فرح گوگی سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: عمران خان سمیت دیگر ملزمان عدالت طلب

رپورٹ کے مطابق مفرور ملزمان جان بوجھ کر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہونے دے رہے۔عدالتی کارروائی سے بچنے کے لیے مفرور ملزمان روپوش ہو گئے ہیں ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا گیا۔

عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے اشتہار جاری کرنے اور ملزمان کے گھروں کے باہر اشتہارات چسپاں کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ مفرور ملزمان کے گھروں کے قریب عدالتی کارروائی سے متعلق اعلانات بھی کیے جائیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اشتہارات سے متعلق 6 جنوری 2024ء کو رپورٹ طلب کر لی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں