صحبت پور؛ مزدوروں کے  کیمپ کے قریب دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 4 زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 7 دسمبر 2023
(فوٹو: سوشل میڈیا)

(فوٹو: سوشل میڈیا)

صحبت پور: بلوچستان  میں حسن آباد کے علاقے میں  میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کے کیمپ کے قریب دھماکا ہوا، جس میں پولیس اہل کاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے زخمی ہولے والے اہل کاروں اور دیگر افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔