اردن کی شہزادی 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 7 دسمبر 2023
فوتو: ایکسپریس

فوتو: ایکسپریس

  کراچی: اردن کی شہزادی  7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اردن کی شہزادی  ثروت الحسن ایک ہفتے کے دورے  پر پاکستان پہنچ گئیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر سندھ کے  نگراں وزیر ثقافت ڈاکٹر جنید علی شاہ نے شہزادی ثروت الحسن کا استقبال کیا اور انہیں  گلدستہ پیش کیا۔

ڈاکٹر جنید علی شاہ کا کہنا تھا کہ  شہزادی ثروت الحسن کا فلسطین اسرائیل تنازعہ پر کردار قابل تعریف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادی ثروت الحسن اپنے قیام کے دوران گورنر و وزیراعلیٰ سندھ اور اعلی شخصیات سے ملاقات کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔