سندھ میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

درس کنواں سے 8.51 ملین 85 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت، کنویں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی نکالا جاسکے گا


ویب ڈیسک December 08, 2023
(فوٹو : انٹرنیٹ)

تیل اور گیس کی دریافت میں او جی ڈی سی ایل کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیوپلمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) کے مطابق صوبہ سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹر تک کھدائی کی گئی، درس کنواں سے 8.51 ملین 85 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی جب کہ کنویں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی، مذکورہ دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی جارحانہ حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں آئی، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں