سابق وزیر خزانہ شوکت ترین بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ گئے
پی ٹی آئی رہنما پارٹی کے ساتھ ساتھ سیاست بھی چھوڑ رہے ہیں، سینیٹ سے بھی استعفا دینے کا فیصلہ
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ گئے۔
ذرائع کے مطابق شوکت ترین بھی بانی چیئرمین عمران خان کی پارٹی سے علیحدہ ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آڈیو لیک کیس؛ شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ سے بھی استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔