تھریڈز نے پوسٹس کے لیے ٹیگنگ فیچر متعارف کرا دیا

بظاہر ہیش ٹیگ کی طرح دِکھنے والا یہ فیچر مختلف طریقے سے کام کرتا ہے


ویب ڈیسک December 09, 2023

فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے ذیلی پلیٹ فارم تھریڈز نے پوسٹ لیبل کرنے میں مدد کے لیے ہیش ٹیگ جیسا نیا فیچر 'ٹیگز' متعارف کرا دیا۔


انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ اپنی پوسٹ پر کسی عنوان کو ٹیگ کرنے کی صلاحیت عالمی سطح پر متعارف کرائی جا رہی ہے۔ لہٰذا اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی پوسٹ کی درجہ بندی کرسکتے ہیں تاکہ دیگر صارفین ان پوسٹس کو باآسانی ڈھونڈ سکیں اور گفتگو کا حصہ بن سکیں۔




(تصویر: تھریڈز) (تصویر: تھریڈز)

پلیٹ فارم کے مطابق یہ فیچر دیکھنے میں تو ہیش ٹیگ کی طرح ہے لیکن حقیقتاً ویسے کام نہیں کرتا۔ لیکن فی پوسٹ صرف ایک ٹیگ کا ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، یہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور فیس بک پر استعمال کیے جانے والے ہیش ٹیگز سے تھوڑا مختلف ہے۔


فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ٹیگنگ کے لیے ہیش ٹیگ کا استعمال تو کیا جائے گا لیکن ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور فیس بک کے برعکس الفاظ ہیش ٹیگ کے ساتھ ظاہر ہونے کے بجائے ہائپر لنک ہوئے نیلے ٹیکسٹ کے طور پر ظاہر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں