پشاور بھتہ خور نیٹ ورک کی رکن خاتون گرفتار

ملزمہ مریم اپنے بھتہ خور والد اور اس کے نیٹ ورک کی سہولت کار ہے، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک December 08, 2023
ملزمہ نے دو کاروباری شخصیات کو بھتے کی کالز بھی کیں اور بھیس بدل کر بھتے کا خط بھی پھینکا،پولیس (فوٹو: فائل )

سی ٹی ڈی پولیس نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گروپ کی رکن خاتون کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بھتہ خور خاتون کی شناخت مریم بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے بھتہ خور والد اور اس کے نیٹ ورک کو سہولت فراہم کررہی تھی۔

ملزمہ مریم افغان نیٹ ورک فون نمبروں سے رابطہ کالز میں ملوث تھی،اس نے دو کاروباری شخصیات کو بھتے کی کالز بھی کی تھیں اور بھیس بدل کر ایک مقام پر بھتے کا خط بھی پھینکا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمہ کے والد اور نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے مہمند اور پشاور میں کارروائی کی جارہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں