امیشا پٹیل نئی فلم ’ہتک‘ میں پولیس افسر کے دبنگ کردار میں نظر آئیں گی

ویب ڈیسک  جمعـء 8 دسمبر 2023
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کیلئے 2023 بہترین سال رہا اور ان کی فلم ’غدر2‘ نے 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ  مچادیا۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی فلم ’ہتک‘ کیلئے کمر کس لی ہے اور اس میں وہ ایک دبنگ پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اجے شرما ہیں اور نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2024 سے ہوجائے گا۔

بالی وڈ انڈسٹری میں متعدد اداکاراؤں نے فلموں میں پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے جن میں رانی مکھرجی اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔

’ہتک‘ کی شوٹنگ راجستھان اور شمالی انڈیا کے کچھ علاقوں میں کی جائے گی اور فلم کا آفیشل اعلان کچھ دنوں میں متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔