امریکا میں انتہائی نایاب سفید مگرمچھ کی پیدائش

مگرمچھوں میں لیوسیزم ایک غیر معمولی جینیاتی حالت ہے جس میں رنگ سفید ہوجاتا ہے


ویب ڈیسک December 09, 2023
[فائل-فوٹو]

امریکا میں کے ایک ایلیگیٹر پارک نے سفید رنگ کے نایاب مگرمچھر کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں گیٹرلینڈ اورلینڈو نے فیس بک پوسٹ میں اعلان کیا کہ یہ مگرمچھ نایاب سے بھی بالاتر ہے، یہ بالکل غیر معمولی اور دنیا کا پہلا ہے۔

پارک کے حکام نے بتایا کہ صرف سات لیوسیٹک مگرمچھ دنیا میں زندہ رہنے کے لیے جانے جاتے ہیں، اور ان میں سے تین یہاں گیٹرلینڈ میں رکھے گئے ہیں تاہم سب کی جِلد پر کچھ نہ کچھ دھبے ہیں جبکہ یہ مکمل سفید مگرمچھ پہلی بار پیدا ہوا ہے۔

گیٹرلینڈ نے کہا مگرمچھوں میں لیوسیزم ایک غیر معمولی جینیاتی حالت ہے۔ یہ حالت سفید رنگت کا باعث بنتی ہے لیکن ان کی جلد پر عام طور پر مخصوص رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔ ان دھبوں کے بغیر وہ زیادہ دیر تک براہ راست سورج کی روشنی میں نہیں رہ سکتے کیونکہ وہ آسانی سے دھوپ میں جل سکتے ہیں۔

لیوسیٹک مگرمچھ البینو مگرمچھوں سے مختلف ہوتے ہیں جن میں رنگت پیدا کرنے والے خلیوں کی مکمل کمی ہوتی ہے اور ان میں چمکدار نیلی آنکھوں کی بجائے گلابی آنکھیں ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں