پاکستان اور آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ ڈرا

پرائم منسٹر الیون نے پہلی اننگز کے تیسرے روز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر367 رنز بنائے تھے


ویب ڈیسک December 09, 2023
پرائم منسٹر الیون نے پہلی اننگز کے تیسرے روز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر367 رنز بنائے تھے۔ فوٹو: گیٹی امیجز

پاکستان اور آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔

کینبیرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلا جانیوالا 4 روزہ میچ مسلسل بارش کی وجہ سے بغیر کسی نیتجے کے ختم ہوگیا۔ گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ کے چوتھے روز کھیل شروع نہ ہوسکا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز کو391 رنز پر ڈکلئیر کردیا تھا، کپتان شان مسعود نے 201رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بابر اعظم نے 40 اور سرفراز احمد نے41 رنز بنائے تھے جب کہ آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کی پہلی اننگز جاری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چار روزہ میچ؛ آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کی برتری، پاکستانی بالرز نے گھٹنے ٹیک دیے

پرائم منسٹر الیون نے پہلی اننگز کے تیسرے روز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر367 رنز بنالیے تھے، پرائم منسٹر الیون کی طرف سے میتھیو رینشا 136 بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے 4 روزہ میچ میں خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور امام الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ میں 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں