امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

اس واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے، امریکا


ویب ڈیسک December 09, 2023
اس واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے، امریکا

امریکہ نے بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل کے معاملے میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور گرپرونت پنوں کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ثبوت منظر عام پر آ گئے۔ کینیڈین وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی اور بھارتی حکام سے ہردیپ سنگھ کے قتل میں تحقیقات اور تعاون کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکہ نے بھی بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

امریکہ نے کہا کہ ہم سکھ رہنماؤں کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ ہیں اور بھارت پر لگائے گئے کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان حملوں کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اس واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں