پیسے اور شہرت کی خاطر اپنی عزت نہ کھوئیں یمنیٰ زیدی تنقید کی زد میں

لکس اسٹائل ایوارڈز کی 22 ویں سالانہ تقریب میں یمنیٰ زیدی کے لباس کی وجہ سے اُن کی کافی تعریف کی گئی تھی


ویب ڈیسک December 10, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

مقبول ترین ڈراما سیریل 'تیرے بن' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کو اپنے نئے فوٹو شوٹ کے بعد کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں کپڑوں کے برانڈ کی تشہیر کے لیے نیا فوٹو شوٹ کروایا جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر بھی پوسٹ کی۔

اداکارہ مخمل کے بولڈ لباس میں نظر آئیں جبکہ اُن کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل بھی لباس کے حساب سے ہی کیا گیا لیکن یمنیٰ زیدی کے مداحوں کو اُن کا یہ فوٹو شوٹ ایک آنکھ نہ بھایا۔

مداحوں نے یمنیٰ زیدی کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس طرح کے لباس آپ کی شخصیت کے لیے نہیں ہیں، آپ سادہ اور روایتی ملبوسات میں ہی حسین لگتی ہیں۔




یمنیٰ زیدی کے فوٹو شوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ " آپ پاکستانی شوبز کی وہ اداکارہ ہیں جس نے ہمیشہ اپنے سادہ لباس کی وجہ سے مداحوں کی محبت حاصل کی، براہ کرم ایسے بولڈ لباس نہ پہنیں، ہمیں آپ کی سادگی اور شائستگی پر آپ سے پیار ہے"۔

y1

طوبیٰ خان نامی صارف نے کہا کہ "اسی طرح کے لباس آپ کی شخصیت پر بالکل نہیں ججتے"۔

y3

ایک اور صارف نے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "عزت اور شہرت میں ایسی کونسی کمی رہ جاتی ہے کہ آپ لوگوں کو یہ سب کرنا پڑ جاتا ہے"۔

y4

ایک صارف نے تو یمنیٰ زیدی کے فوٹو شوٹ پر اُنہیں 'شرمناک' قرار دیا۔

y5

ندا نامی صارف نے کہا کہ "میں گزشتہ کچھ دنوں سے سوچ رہی تھی کہ عائزہ خان اور یمنیٰ زیدی کبھی بھی بولڈ لباس نہیں پہنتیں لیکن اب یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ پیسہ کچھ بھی کر واسکتا ہے"۔

y6

ایک اور صارف نے کہا کہ "پیسے اور شہرت کی خاطر ایسا لباس نہیں پہنیں، اپنا وقار اور عزت نہ کھوئیں"۔y2

واضح رہے کہ رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کی 22 ویں سالانہ تقریب میں یمنیٰ زیدی کے لباس کی وجہ سے اُن کی کافی تعریف کی گئی تھی اور اُنہوں نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں