کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی بچنے کیلیے الیکشن لڑ رہا ہے بلاول

دوسری جماعتیں اپنے ذاتی مسائل کے حل کےلئے الیکشن لڑ رہی ہیں، چیئرمین پی پی


ویب ڈیسک December 10, 2023
دوسری جماعتیں اپنے ذاتی مسائل کے حل کےلئے الیکشن لڑ رہی ہیں، چیئرمین پی پی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل جانے سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔

کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہم ذوالفقار بھٹو کے کیس کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں، کیس میں آئینی و قانونی غلطیاں ہیں، ان کو درست کیا جائے، اس قتل میں جو ملوث اور سہولت کار تھے، وہ اس موقع کا فائدہ اٹھاکر اپنے اداروں سے اپنے ہاتھوں سے وہ خون دھونے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بتانا پڑے گا اس جرم میں ملوث سہولت کار کون تھے، اس کیس میں ملوث تمام سہولت کار اس ملک کے مجرم ہیں، تاریخ بتائے گی کہ مسلم امہ کے قائد کو پھانسی پر کیوں چڑھایا گیا، ہم عوام پر بھروسہ رکھتے ہیں، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نفرت کی سیاست نہیں کرتے، دوسری جماعتیں اپنے ذاتی مسائل کے حل کےلئے الیکشن لڑ رہے ہیں، جبکہ میں عوامی مسائل کے حل کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں، کوئی الیکشن جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل جانے سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے، ہمارا مقابلہ ان سیاستدانوں سے نہیں غربت اور مہنگائی سے ہے، ہم رکیں گے اور بھاگیں گے نہیں، ہم عوام کے پاس جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔