آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی

اعلی فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے


ویب ڈیسک December 10, 2023
اعلی فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے (فوٹو: فائل)

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پرامریکا روانہ ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوان افغانستان اور مشرق وسطی کی تازہ صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔ دورے میں پاک امریکا اسٹریٹیجک تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کویت کا دورہ کیا تھا اور خلیجی ریاست کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح سے ملاقات کی تھی۔

اس اہم دورے کے دوران آرمی چیف کے ہمراہ نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دیگر حکام پر مشتمل وفد بھی موجود تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں