ڈارک میٹر کا مطالعہ کرنے کیلیے گہری ترین زیرِ زمین لیبارٹری
لیب کو متعلقہ فرنٹیئر فیلڈز جیسے پارٹیکل فزکس، نیوکلیئر ایسٹرو فزکس اور لائف سائنسز کی تحقیق کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے
چین میں ایک لیبارٹری زمین کی سطح کے 2,400 میٹر نیچے قائم کی گئی ہے تاکہ کائنات کا غیر مرئی تاریک مادے (Dark Matter) کا مطالعہ کیا جاسکے۔
ڈیپ انڈرگراؤنڈ اینڈ الٹرا-لو ریڈی ایشن بیک گراؤنڈ فیسلیٹی فار فرنٹیئر فزکس ایکسپیریمنٹ (DURF) دنیا کی گہری ترین زیر زمین تجربہ گاہ ہے۔
دسمبر 2020 میں، سنگھوا یونیورسٹی اور یالونگ ریور ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سیچوان میں جنپنگ پہاڑی سلسلے کے قریب DURF منصوبے پر کام شروع کیا۔ متعلقہ فرنٹیئر فیلڈز جیسے پارٹیکل فزکس، نیوکلیئر ایسٹرو فزکس اور لائف سائنسز میں تحقیق کے لیے یہ منصوبہ ڈیزائن کیا گیا۔
DURF لیبارٹری مبینہ طور پر ڈارک میٹر کا مطالعہ کرنے کے لیے زمین کا سب سے صاف مقام فراہم کرتی ہے کیونکہ یہ انتہائی گہرائی میں واقع ہے۔
2,400 میٹر زیر زمین کی گہرائی زیادہ تر کائناتی شعاعوں کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ کائناتی شعاعیں عام طور پر ڈارک میٹر کے مشاہدے میں مداخلت کرتی ہیں۔