خیبر پختون خوا پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کیشیر افضل مروت

آئی جی، تھانیدار ،ڈی پی او عوام کے حقوق کے ساتھ کھیل رہے ہیں، نائب صدر پی ٹی آئی


ویب ڈیسک December 11, 2023
آئی جی، تھانیدار ،ڈی پی او عوام کے حقوق کے ساتھ کھیل رہے ہیں، نائب صدر پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ایڈوکیٹ نے کے پی پولیس پر اغوا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔

نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت ایڈوکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کے کنونشن کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ نگراں حکومت کی جانب سے لگائے گئے آئی جی کی وجہ سے پورے صوبے میں زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے ، آئی جی، تھانیدار ،ڈی پی او عوام کے حقوق کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس بدمعاش بنی ہوئی ہے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، ضلع دیر میں میرے خلاف کوئی مقدمہ نہیں تھا۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ کوہاٹ جانا میرے لیے مصیبت بنا پشاور سے کوہاٹ جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی، میرے چار ساتھیوں کو پکڑ کر کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں