سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی

ایک تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 215400 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک December 11, 2023
ایک تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 215400 روپے ہوگئی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں معمولی کمی ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 2018ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کی کمی سے 215400 روپے ہو گئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کی کمی سے 184671 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے پر مستحکم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں