’’قلندرز کی کپتانی کرکے شاہین نے بہت لوگوں کو غلط ثابت کیا‘‘

شاہین کا بےخوف رویہ ایسی خصوصیت ہے جو کسی لیڈر میں ہونا چاہیے، فخر زمان


ویب ڈیسک December 12, 2023
شاہین کا بےخوف رویہ ایسی خصوصیت ہے جو کسی لیڈر میں ہونا چاہیے، فخر زمان (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے اعتراف کیا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاہین آفریدی کی کپتانی نے میرے شکوک و شبہات کو غلط ثابت کیا۔

کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں فخر زمان نے کہا کہ وہ نوجوان کرکٹر ہیں، مجھے انکا بطور کپتان آخری گیند تک لڑنے کا جذبہ بہت پسند ہے۔ پی ایس ایل کے دوران شاہین نے بہت سے لوگوں کو کپتانی کرکے غلط ثابت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان بننے کے بعد شاہین بالنگ اور بیٹنگ دونوں میں بہتر دیکھائی دیئے جبکہ انکا بےخوف رویہ ایسی خصوصیت ہے جو کسی لیڈر میں ہونی چاہیں۔

مزید پڑھیں: فخر زمان نے شاہین آفریدی کو بے خوف کپتان قرار دے دیا

اوپنر نے کہا کہ میری دعا ہے کہ نو منتخب ٹی20 کپتان شاہین شاہ آفریدی کو فٹنس کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، جیسا کہ ہم نے 2023 کے ورلڈکپ میں نسیم شاہ اور دیگر کے معاملات میں دیکھا، ایک یا اس سے زائد کھلاڑیوں کا نقصان اٹھانے سے فرق پڑتا ہے، مجھے امید ہے کہ وہ اپنی کپتانی میں بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں: ''آسٹریلوی کنڈیشنز میں شاہین خطرناک بالر قرار''

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد بابراعظم نے تینوں فارمیٹ سے قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز، کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان سے معذرت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین کو ٹی20 میں قیادت سونپ دی تھی جبکہ ون ڈے فارمیٹ کیلئے کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں