غزہ میں 20 فوجی اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے اسرائیل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 105 ہوگئی


ویب ڈیسک December 12, 2023
غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 105 ہوگئی، فوٹو: فائل

غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج اتنی خوف زدہ ہے کہ اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر غلطی سے گولیاں چلا رہی ہے۔ ایسے واقعات میں اب تک 20 کے قریب اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران ہمارے 20 کے قریب فوجی حماس نہیں بلکہ اپنے ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ میں مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 میں سے 13 فوجی اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے جب کہ دیگر ہیوی مشینری کی زد میں آکر یا روندے جانے سے ہلاک ہوئے۔

Israel soldier

اسرائیلی فوج کے ایک اور ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ میں زمینی کارروائیوں میں اب تک 105 فوجی مارے گئے۔

ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بزدلی، پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کو گھبراہٹ میں نشانہ بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے فضائی حملوں کے بعد غزہ میں گھس کر زمینی کارروائیوں کے لیے اپنی برّی فوج بھیجی ہے جسے کئی محاذ پر حماس کے ہاتھوں کا ہزیمت اُٹھانا پڑی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں