جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پی ایس ایل 9 کیلیے کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

ویب ڈیسک  منگل 12 دسمبر 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے اسپنر تبریز شمسی پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کیلیے کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

افریقی بولر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر مداحوں کو خوش خبری سنائی اور بتایا کہ ’میں پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی فیملی کا حصہ بننے پر بہت مسرور ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ٹرافی جیتنے میں کراچی کنگز کیلیے بھی اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ سیزن بہت زیادہ سنسنی خیز ہونے جارہا ہے جس کا مجھے شدت سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کو پی ایس ایل کے 2020 کے پانچویں سیزن میں ملنے والی فتح میں افریقی اسپنر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔